ایشیا کپ 2025: ٹکٹس آج شام سے آن لائن دستیاب ہوں گے

ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس آج شام سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹکٹس کی فروخت متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگی۔

ابوظہبی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 40 درہم رکھی گئی ہے جبکہ دبئی میں شیڈول میچز کے لیے ٹکٹ 50 درہم کی تعارفی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹس پلاٹینم لسٹ ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہوں گے۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ابتدائی طور 1400 درہم میں سات میچوں کے ٹکٹ پیکج کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔

یہ پیکج شائقین کو مندرجہ ذیل میچوں میں شرکت کرنے کے قابل بنائے گا۔

انڈیا بمقابلہ یو اے ای

B1 بمقابلہ B2

A1 بمقابلہ A2

A1 بمقابلہ B1

A1 بمقابلہ B2

فائنل

شائقین ایشیا کپ 2025 کے بقیہ میچوں میں سے ہر ایک کے لیے علیحدہ ٹکٹ بھی خرید سکتے ہیں جو سات میچوں کے ٹکٹوں کے پیکج میں شامل نہیں ہیں۔

ٹکٹ اگلے چند روز میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کے ٹکٹ دفاتر پر بھی دستیاب کرائے جائیں گے۔

Check Also

پاک بھارت ایشیا کپ میچ، امارات بورڈ نے بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیے

امارات کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کے خدشات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *