اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ آگیا

فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے مسلسل تیسری بار کوالیفائی نہ کر پانے پر اٹلی میں بڑی انتظامی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

اٹلی فٹبال فیڈریشن کے صدر گیبریئل گریوینا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

چار مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم پلے آف فائنل میں بوسنیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی، یوں ٹیم مسلسل تیسری بار عالمی کپ تک رسائی میں ناکام رہی۔

اس ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے سابق گول کیپر جان لوئیجی بفون، جو اس وقت ٹیم کے ساتھ وفد کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

بفون 2006ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کا حصہ تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی ہدف اٹلی کو دوبارہ ورلڈ کپ میں جگہ دلوانا تھا، تاہم وہ اس مقصد کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکے۔

Check Also

پاکستان نے یو اے ای کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو واجب الادا قرض واپس کرنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *