عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بحال، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز

گوادر: وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی سٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔
وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے بتایا کہ گوادر پورٹ پر ایم وی ریوا گلوری 14,629 میٹرک ٹن کارگو لے کر پہنچا ہے۔

جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں جبکہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بھی بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی سٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہیں، حکومت بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بندرگاہ کی اہمیت مزید بڑھنے لگی ہے۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں کو گوادر پورٹ پر مکمل سہولیات فراہم کریں گے، گوادر پورٹ خطے میں ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، ہم بندرگاہ کو عالمی معیار کا میرین گیٹ وے بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Check Also

اہلیہ کی وفات کے بعد لوگ مجھے دوسری شادی کا مشورہ دیتے ہیں: شہریار زیدی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہریار زیدی نے اپنی اہلیہ کے انتقال کو اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *