اداکارہ حنا آفریدی کے بھائی کی ٹرانسفارمیشن ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی کے بھائی شعیب خان کی میک اپ ٹرانسفارمیشن ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور صارفین کی خاص توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شعیب خان کو اپنی تخلیقی مہارت اور منفرد انداز کے ذریعے مختلف کرداروں میں ڈھلتے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔

تاہم ان ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں ایک جانب متعدد افراد ان کے ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں، وہیں بعض حلقے تنقید بھی کر رہے ہیں۔

تنقید کے جواب میں شعیب خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسند اور تخلیقی اظہار کے تحت کام کر رہے ہیں، اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

Check Also

زیادہ رجسٹریشن کی وجہ سے ویب سائٹ پر ایرر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 ہزار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *