ایران-امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر شوبز شخصیات کا ردعمل

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے سفارتی کردار کو ملکی شوبز شخصیات کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے جاری کشیدگی کے بعد پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں دو ہفتوں کی جنگ بندی ممکن ہوئی۔ ان مذاکرات کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور عالمی سطح پر معمولاتِ زندگی کی بحالی کو یقینی بنانا تھا۔

پاکستان کے اس امن پسند کردار کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے بلکہ ملک کی معروف شخصیات بھی اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دے رہی ہیں۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ تنازع مزید طول پکڑتا تو دنیا ایک بڑے بحران کی طرف جا سکتی تھی۔

معروف اداکار احسن خان نے بھی اس پیش رفت پر اپنے ردعمل میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبح ایک خوش آئند خبر سننے کو ملی، جو عالمی امن کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ حکومت اس کامیابی پر خصوصی طور پر داد کی مستحق ہے کیونکہ اس نے ایک ایسا اقدام کیا ہے جو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر اتحاد کا مظاہرہ کریں اور مستقبل میں بھی مثبت سمت میں آگے بڑھیں۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔ مزید برآں، امریکا اور ایران کے اعلیٰ سطحی مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں متوقع ہیں، جو خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

Check Also

گورنر سندھ نہال ہاشمی کا بڑا اعلان:”پڑوسی ملک کے وزیر اعظم شاید امن پسند نہیں”

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *