فرانسیسی اخبارات میں امریکا ایران جنگ بندی پاکستانی کردار کی تعریف

فرانسیسی میڈیا میں پاکستان کی ثالثی کو سراہا گیا: “امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار”

فرانسیسی اخبارات نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے۔ رپورٹس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل عاصم ملک، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے خصوصی کردار کا ذکر کیا گیا ہے۔

اخبار لی موند نے پاکستان کو ایک “سنجیدہ ثالث” قرار دیا، جس نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو بھرپور انداز میں استعمال کیا۔ اخبار کے مطابق، پاکستان نے ایران کے تاریخی تعلقات اور امریکہ کے قریبی روابط کو استعمال کرتے ہوئے بات چیت کی راہ ہموار کی۔

اخبار لی فیگارو نے اس سفارتی کامیابی کو عالمی امن کے لیے اہم قدم قرار دیا اور بتایا کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے عالمی فورمز پر عندیہ دیا کہ پاکستان متنازع معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

اخبار لی پیریسیئن نے پاکستان کو ایک “مفاہمت کا پل” قرار دیا، جس کی کوششوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان کمیونیکیشن چینلز دوبارہ کھلے اور جنگ بندی کی جانب مثبت پیش رفت ممکن ہوئی۔

فرانس 24 کی رپورٹ میں تفصیل سے بیان کیا گیا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان پیغام رسانی کا عمل شروع کیا اور مذاکرات کے لیے سازگار فضا قائم کی، ساتھ ہی عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کی، جسے عالمی سطح پر امن کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا گیا۔

فرانسیسی میڈیا کی شائع شدہ رپورٹس میں پاکستان کے کردار کو ایک مثبت، تعمیری اور قابل تعریف انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں اس کی ثالثی کی کوششوں، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار کو سراہا گیا ہے۔ اس سے پاکستان کی سفارتی حکمت عملی اور عالمی سیاست میں بڑھتی ہوئی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے۔

Check Also

شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

National Cyber Crime Investigation Agency (این سی سی آئی اے) راولپنڈی کی ٹیم نے حساس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *