بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن آج سالگرہ منا رہی ہیں
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ایک پرانا واقعہ دوبارہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا، جو ان کے، امیتابھ بچن اور ریکھا کے تعلقات سے متعلق ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی مورخ حنیف زویری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب امیتابھ اور ریکھا کے تعلقات کی افواہیں زوروں پر تھیں، اس وقت جیا بچن نے ریکھا کو اپنے گھر دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا۔ ملاقات کے آخر میں جیا نے ریکھا سے کہا، “دیکھو، امیتابھ میرا تھا، میرا ہے اور میرا ہی رہے گا۔”
زویری کے مطابق یہ واقعہ ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جس کے بعد ریکھا نے امیتابھ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں سطح پر فاصلے اختیار کر لیے۔
انٹرویو میں زویری نے مزید بتایا کہ امیتابھ اور جیا بچن کا رشتہ فلم ایک نظر کے دوران شروع ہوا۔ بعد میں جب امیتابھ فلم قلی کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوئے، تو جیا نے اسپتال میں دن رات ان کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر امیتابھ نے جیا کی قربانیوں کو دیکھ کر ریکھا سے دوری اختیار کر لی۔
خیال رہے کہ امیتابھ اور جیا بچن نے 1973 میں شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں، شویتا بچن اور ابھیشیک بچن۔ دوسری جانب، ریکھا نے 1990 میں صنعتکار مکیش اگروال سے شادی کی، جو سات ماہ بعد صنعتکار کی خودکشی کے باعث ختم ہوگئی، اور اس کے بعد ریکھا نے دوبارہ شادی نہیں کی۔
THE PUBLIC POST