امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے ، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا

امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر برائے امورِ خواتین و خاندانی بہبود، معصومہ ابتکار کے بیٹے، بہو اور پوتے کے ویزے اور رہائشی حیثیت منسوخ کر دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے اہلِ خانہ کے ویزے اور قانونی رہائش کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ابتکار کے بیٹے عیسیٰ ہاشمی، ان کی اہلیہ اور بچے کو امریکا میں قیام کے خصوصی استحقاق کا اہل نہیں سمجھا گیا، لہٰذا ان کے ویزے منسوخ کیے گئے۔

امریکی امیگریشن حکام کے مطابق مذکورہ افراد اس وقت حراست میں ہیں اور انہیں ملک بدر کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام حالیہ فیصلوں کے تسلسل میں سامنے آیا ہے، جن کے تحت مارکو روبیو اس سے قبل متعدد ایرانی خواتین کے رہائشی حقوق بھی منسوخ کر چکے ہیں۔

Check Also

امریکا، ایران بات چیت اسلام آباد میں شروع،مذاکرات کی میز پر کیا کچھ ہوگا؟

اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *