ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کا کیس؛عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی،سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کیخلاف کیس کی سماعت کی،عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،کیس کی مزید سماعت 16اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

یادرہے کہ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Check Also

مونا لیزا کا بولڈ امیج پر افسوس، ماضی کے فیصلوں پر پچھتاوا

پاکستانی اداکارہ مونا لیزا (سارہ لورین) نے اپنے ماضی کے بولڈ امیج پر افسوس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *