بھارتی کم عمر کرکٹر ویبھو سوریا ونشی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

بھارتی کرکٹ کا ایک باصلاحیت نوخیز کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی جلد قومی سینئر ٹیم میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 سالہ بلے باز ویبھو سوریا ونشی کو آئر لینڈ کے دورے کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نوجوان صلاحیتوں کو مواقع فراہم کرنے کی خواہاں ہے، اسی تناظر میں آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو نمایاں نمائندگی دیے جانے کا امکان ہے۔ ویبھو سوریا ونشی کو بعد ازاں زمبابوے کے دورے کے لیے بھی زیرِ غور رکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے حال ہی میں سنچریوں کے حوالے سے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ عبور کیا ہے۔

ویبھو سوریا ونشی نے انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ حلقوں کی توجہ حاصل کی۔ انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف 26 گیندوں پر 78 رنز، چنئی سپر کنگز کے خلاف 17 گیندوں پر 52 رنز اور ممبئی انڈینز کے خلاف 14 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔

مزید برآں، سابق بین الاقوامی کرکٹرز عرفان پٹھان اور انیل کمبلے سمیت متعدد سینئر کھلاڑیوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ ویبھو اب بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ ارون دھومل نے بھی ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے کم عمر ترین ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ فی الوقت مردوں کی بھارتی ٹیم میں کم عمر ترین ڈیبیو کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 16 سال اور 205 دن کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا، جبکہ مجموعی طور پر یہ ریکارڈ شفیلی ورما کے پاس ہے۔

آئر لینڈ سیریز کے بعد بھارتی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں یکم جولائی سے پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی متوقع ہے۔

Check Also

بالی ووڈ میں بڑے اداکار سپورٹنگ کاسٹ کیساتھ ریہرسل بھی پسند نہیں کرتے، راجیش کمار

بھارتی فلم اور ٹیلی وژن سے وابستہ اداکار راجیش کمار نے بالی ووڈ میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *