ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات تیزی سے کسی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میرا خیال ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بہت قریب ہے، میں اسے تقریباً ختم سمجھتا ہوں۔” ان کے اس بیان کا ایک کلپ امریکی میڈیا پر نشر کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، تاہم ان کے بقول ایران معاہدہ کرنے میں شدید دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا، “میرا خیال ہے کہ وہ بہت بری طرح معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔”

اپنے بیان میں امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف جنگ نہ کرتا تو ایران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں اور ممکنہ جنگ بندی یا معاہدے کی امید کی جا رہی ہے۔

Check Also

سلمان خان کی سنجے دت کیلئےمحبت بھری پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور معروف اداکار سنجے دت کی دیرینہ دوستی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *