بلوچستان کی سابق ایم این اے روبینہ عرفان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بلوچستان کی سابق ایم این اے روبینہ عرفان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سابق وزیر مملکت روبینہ عرفان نے ملاقات کی۔فریال تالپور سے ملاقات میں قلات بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سابق ایم این اے روبینہ عرفان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فریال تالپور سے ملاقات میں روبینہ عرفان کے خاوند پرنس آغا عرفان کریم بھی ہمراہ تھے۔ فریال تالپور سے ملاقات میں روبینہ عرفان نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

فریال تالپور نے سابق وزیر مملکت روبینہ عرفان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔پی پی پی بلوچستان کے صدر سردار محمد عمر گرگیج بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Check Also

کوئٹہ؛ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید

کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم پر مامور ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار نامعلوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *