مذاکرات بحالی کی امیدیں، عراقچی کی نئی تجاویز کیساتھ آمد، امریکی آج آئیں گے

اسلام آباد،تہران: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں جاری تعطل کے بعد اہم پیش رفت ،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے،وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کے خصوصی مشیر وٹکو ف اور کشنر امریکی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے ،

مذاکرات بحالی کی امید،ایرانی وزیرخارجہ کا نورخان ائیر بیس پر شاندار استقبال ، فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر اورنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور ایرانی سفارت خانہ کے حکام بھی استقبال کے لئے موجود تھے، دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے

، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، عراقی نئی تجاویز لے کر پہنچیں ہیں۔دورے میں اہم علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے، پاکستانی قیادت سے امن و استحکام پر مشاورت ہوگی، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کی صورتحال زیر بحث آئے گی ۔عباس عراقچی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کا بنیادی مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے پر مشاورت کرنا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایک پیشکش کرے گا اور ہم اسے دیکھیں گے ۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے پاس آخری موقع ہے ۔ امریکا کا مشن اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ایران کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک اچھا اور دانشمندانہ معاہدہ کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے ایران کے سفیر علی بحرینی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے ہیں تو امریکہ کو ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی ۔ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا امریکی وفد (اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ) سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں ، وہ جنگ بندی کے حوالے سے پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے

، مذاکرات میں اسلام آباد پل کا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی اسلام کے مختصر دورے کے بعد ماسکو اور مسقط بھی جائیں گے ۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اب تک ایرانی وزیر خارجہ کے اسلام آباد دورے کے ایجنڈے میں امریکا کے ساتھ مذاکرات شامل نہیں۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی کا اسلام آباد کا دورہ پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے موقف پر بات چیت کے لئے ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران امریکا نے ’ایرانی کی جانب سے مثبت پیش رفت‘ دیکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

صحافیوں کے ساتھ مختصر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پرلچک کا مظاہرہ کیا،امریکی صدر نے اسی لئے اسٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ایرانیوں کا موقف براہِ راست سن سکیں۔لیویٹ کے مطابق اگرچہ اس مرحلے پر امریکی نائب صدر وینس امریکی نمائندوں کشنر اور وِٹکوف کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے لیکن وہ وزیرخارجہ اور مارکو روبیو و دیگر عہدیداروں کیساتھ ضرورت پڑنے پر تیار رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائب صدر اس پورے عمل میں شامل ہیں اور وہ یہاں تیار رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس ’اسٹینڈ بائی‘ پر ہوں گے،ضرورت پڑنے پر سب اسلام آباد جانے کے لئےتیار ہوں گے ۔لیویٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی بھی دنیا کے لئے ایک اورکامیابی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ دن آئے گا جب امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کر سکے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت ایران میں ان لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے جوبرسرِ اقتدار ہیں،برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے یا نہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے مطالبات پورے کرنے کے لیے ایران ایک منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،ایران ایک پیشکش کرے گا اور ہم اسے دیکھیں گے،

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جب آئندہ ہفتے برطانیہ کے بادشاہ چارلس امریکا کا دورہ کریں گے تو وہ ان کے ساتھ ایران کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ اسلام آباد سے قبل سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس ‘پر لکھا کہ ’ان دوروں کا مقصد دو طرفہ امور پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی کرنا اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے، ہمارے ہمسائے ہماری ترجیح ہیں۔

Check Also

روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کےبہترین کھلاڑیوں کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

روبوٹس کی کھیلوں میں نئی پیش رفت: ٹوکیو میں خودکار پنگ پونگ مشین کی کامیابی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *