پنجاب بھر میں سرکاری آٹے کا بحران سنگین،شہری دربدر

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

،غریب طبقہ سستے آٹے کی تلاش میں مارا مارا پھرنے لگا۔ فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گندم کی سپلائی روکی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں آٹے کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور مارکیٹ میں سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں اوپن مارکیٹ میں 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے دستیاب نہیں جبکہ کریانہ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ شہر میں روزانہ تقریباً 2 لاکھ تھیلوں کی طلب ہے جو پوری نہیں ہو رہی۔ فلور ملز کے محدود ذخائر کے باعث شہری مجبوراً 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

کریانہ مرچنٹس اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر گندم کی سپلائی بحال کرنے اور آٹے کے بحران پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Check Also

فریش ملک ایسوسی ایشن نےدودھ اور دہی کی قیمتیں بڑھا دیں

راولپنڈی فریش ملک ایسوسی ایشن نے تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *