ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
پشاور میں ایل پی جی سرکاری نرخ کے برعکس 100 روپے تک مہنگی فروخت کی جا رہی ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں گیس 380 سے 420 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 304 روپے مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں اس پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا جبکہ مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 6.27 فیصد اضافے کے بعد 114 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ یو اے ای کا مربان کروڈ 3.54 فیصد اضافے کے ساتھ 107 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد یہ 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔
THE PUBLIC POST