فن کی شہزادی 9 مئی سے عید الاضحی تک مذید تین بڑے پروجیکٹس، “ماں دا لاڈلہ ” دل سے ملے دل” اور برگر بکرے” جلوہ گر ہونگی، جبکہ مختلف ٹی وی چینلز کے پروجیکٹ الگ ہیں
کراچی(رپورٹ، وسیم خان) کراچی تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں کی ورسٹائل ایکٹرس سپنا غزل کے فن کا ڈنکا ایک بار پھر بج گیا سال 2026 کے عید الفطر اسپیشل کامیڈی ڈرامے “عید دھنا دھن” میں دل موہ لینے والی پرفارمنس پر انہیں “بیسٹ ایکٹرس ایوارڈ” کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا، آرٹس کونسل میں پروقار تقریب گزشتہ دنوں منعقد کی گئی
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے در و دیوار ستاروں کی جھلملاہٹ سے جگمگا اٹھے جب “ایوارڈ تقریب اینڈ میوزیکل نائٹ” کا رنگا رنگ اہتمام کیا گیا شوبز کی نامور شخصیات کی موجودگی میں ایوارڈ جیوری نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے سپنا غزل کو “عید دھنا دھن” میں ان کی جاندار اداکاری، برجستہ مکالموں اور کردار میں جان ڈال دینے کے ہنر پر “بیسٹ ایکٹرس” کا ایوارڈ دیا اس یادگار لمحے پر شوبز کی درخشاں شخصیات نے سندھ کی ثقافتی پہچان “اجرک” کے تحفے پیش کر کے سپنا غزل کو خراجِ تحسین پیش کیا
تالیوں کی گونج میں سپنا غزل نے یہ اعزاز اپنے مداحوں کے نام کیاایوارڈز کی دوہری خوشبو سپنا غزل کے دامن میں ایک نہیں دو ایوارڈ سجے “علی میڈیا گروپ” نے بھی انہیں “عوامی ڈرامہ فیسٹیول” میں شاندار کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ سے سرفراز کیا یوں ایک ہی سیزن میں دو بڑے ایوارڈز نے ان کے فن کی سند پر مہر ثبت کردی
اس وقت سپنا غزل کے پاس بیک وقت تین بڑے پروجیکٹس ہیں ایوارڈ کی چمک کے ساتھ سپنا غزل مئی میں عید الاضحی پر تین بڑے تھیٹر پروجیکٹس کے ساتھ شائقین کے دلوں پر راج کرینگی پہلا کھیل”ماں دا لاڈلہ” ہے جس کے ہدایتکار شمیر راہی ہیں 9 اور 10 مئی 2026، اوپن ایئر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا
سپنا غزل کی جوڑی شمیر راہی کے ہمراہ ہےدوسرا پروجیکٹ ” دل سے ملے دل ” ہدایتکار زاہد عباسی ہیں جو 14 مئی کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا یکجہتی اور رومانوی رنگ میں لپٹا ڈرامہ دلوں کی چھو لینے والی کہانی پر مبنی ہے جس میں بھائی چارے کو بھی فروغ دیا گیا ہےجبکہ تیسرا پروجیکٹ عید الاضحی اسپیشل کامیڈی کھیل “برگر بکرے” ان کی حنیف راجہ کے ساتھ کیمسٹری دیکھنے لائق ہوگی قربانی کے تہوار کی مناسبت سے سجے اس مزاحیہ کھیل میں سپنا غزل اور حنیف راجہ کے کردار ایک مرتبہ پھر قہقہوں کا طوفان لائیں گے
یہ عیدالاضحی کا ایک خوبصورت کھیل ثابت ہوگا تحریر حنیف راجہ کی ہے جو کہ خود بھی ایک بھرپور اہم کردار میں
نظر آئیں گےسپنا غزل چھوٹی اسکرین پر بھی اپنی منفرد پرفارمنس کے ساتھ جلوہ گررہی ہیں اس وقت وہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروفِ عمل ہیں اور جلد ٹی وی ناظرین کو محظوظ کریں گی لگاتار دو ایوارڈز ملنے پر سپنا غزل اپنی نم آنکھوں سے اپنے تاثرات بیان کرتی ہیں کہ “یہ ایوارڈز میرے نہیں، میرے چاہنے والوں کے نام ہیں ڈرامہ شائقین کی پسندیدگی ہی میرا اصل ایوارڈ ہے اپنے تمام پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور رائٹرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ ان کی صلاحیتوں پر اعمتاد کرتے ہیں سپنا غزل نے کہا وہ اپنے کام میں سو فیصد محنت کرتی ہیں اپنے کردار کو بہت ایمان داری لگن کے ساتھ ادا کرتی ہیں
ناقدین اور شوبز تجزیہ کاروں کی راۓ کے مطابق کہ سپنا غزل موجودہ دور کی ورسٹائل ایکٹرس ہیں جو کامیڈی میں قہقہے، سنجیدہ سین میں آنسو اور رومانوی مناظر میں دھڑکنیں بڑھا دیتی ہیں جب رقص کرتی ہیں تو تو وقت تھام جاتا ہے وہ اپنی دلفریب اداؤاں کے جلوۓ بکھیر دیتی ہیں اور یہی ورسٹائلٹی انہیں “تھیٹر کی شہزادی ” کا درجہ دیتی ہے 9 مئی سے عید الاضحی تک آرٹس کونسل کراچی سپنا غزل کے فن کے رنگوں سے سجنے جارہا ہے شائقین تینوں ڈراموں کے ٹکٹس کے لیے ابھی سے بے تاب نظر آتے ہیں
THE PUBLIC POST