پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان برقرار

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے زمبابوے کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جبکہ فاطمہ ثناء بدستور ٹیم کی قیادت کریں گی۔

پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی، سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

سکواڈ میں عنبر کائنات واحد ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔

عنبر کائنات نے حالیہ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Check Also

کلاسیک کھیل “کنواری ماں”9/10 ستمبر مہران آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

(شوبز رپورٹر) معروف پروڈیوسر و ہدایتکار ناصر خان اپنا شاندار کلاسیک کھیل “کنواری ماں” مہران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *