ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی رویت کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب

ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 17 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی بروز اتوار 29 ذوالقعدہ کے موقع پر کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی روشنی میں ذوالحج کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی باقاعدہ طور پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے، جہاں مقامی سطح پر شہادتیں جمع کی جائیں گی اور مرکزی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔

Check Also

مبینہ آڈیو پیغام لیک: “اگر مجھے کچھ ہوا تو اسی نمبر سے کام جاری رکھا جائے”

اطلاعات کے مطابق ایک مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جو متعلقہ شخص کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *