کراچی: مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں کے دوران 6 ملزمان زخمی گرفتار کرلیے گئے۔

فیروز آباد تھانے کی حدود سوسائٹی قبرستان کے قریب فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

ادھر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سیکٹر 5B3 رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت سید عمیر علی ولد سید شوکت علی کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ملزم کی شناخت اسد پٹھان کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلع ملیر کے تھانہ شاہ لطیف کی حدود سیکٹر 16-A میں گشت پر مامور پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان بلال عرف شینہ ولد عطا خان اور عبدالجلال ولد گل رحمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ اے وی ایل سی سے چیک کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں تھانہ فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا پولیس نے لیاری ندی پل کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم سلیم ولد محمد صادق کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے اشارے پر فائرنگ کردی تھی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، زندہ راؤنڈز اور خول برآمد ہوئے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Check Also

سندھ میں کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم، مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تاجروں اور صنعتکاروں کی تجاویز و مسائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *