کے ایم سی ملازمین کاپینشن کی عدم ادائیگی کیخلاف سندھ سیکرٹریٹ پر احتجاج

کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن کی عدم ادائیگی کیخلاف سندھ سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری بلڈنگ کے باہر احتجاج کیا۔

احتجاج کے سبب بلڈنگ کے گیٹ کو بند کردیا گیا۔ احتجاج میں ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2025 سے ہماری پینشن بند ہے اس کو بحال کیا جائے اور ہمیں پینشن دی جائے۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔

Check Also

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *