نیو کراچی صنعتی ایریا میں بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ،مٹھائی اور سگریٹ کے دکانداروں سے 25 لاکھ روپے تک بھتہ طلب

نیو کراچی صنعتی ایریا میں بھتہ خوری کے واقعات میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مٹھائی اور سگریٹ کی دکانوں کے مالکان کو بھتہ پرچیاں بھیجی گئی ہیں اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مٹھائی کی دکان کے مالک کو 17 مئی کو بھتہ خوروں کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول ہوئی، جبکہ سگریٹ کی دکان کے مالک سے 5 مئی کو 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔

متاثرہ دکانداروں نے 20 مئی کو پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور معاملہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Check Also

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل53 ہزار سے زائد عازمین حجازِ مقدس پہنچ گئے

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *