مومنہ اقبال ہراسانی کیس:مریم نواز کا مرتکب شخص کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال ان دنوں ایک سنگین تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی محمد ثاقب چدھڑ پر ہراسانی، دھمکیاں دینے اور اپنے سسرال والوں کو پریشان کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کروائے جانے کے بعد این سی سی آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوئے اور فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مومنہ اقبال اور محمد ثاقب چدھڑ ماضی میں طویل عرصے تک تعلق میں رہے، تاہم تقریباً آٹھ ماہ قبل دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ کی منگنی ہوگئی اور ان کی شادی یکم جون کو متوقع ہے۔

معاملے میں مبینہ شواہد سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس پر سخت مؤقف اختیار کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی عورت کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا ذاتی مواد کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش ناقابلِ برداشت ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا عہدے سے ہو۔

Check Also

نیو کراچی میں بھتہ خور گروہ کے سرغنہ زاہد کی گرفتاری، برقع پوش خاتون بھی وارداتوں میں شامل

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں واقع ایک معروف رہائشی پراجیکٹ میں مبینہ غیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *