فیلڈ مارشل نے جنگ بندی مذاکرات کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی ٹی وی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے بارے میں امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امریکا اور ایران دونوں کی قیادت کا اعتماد حاصل ہے اور انہوں نے ایران امریکا مذاکرات کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ تہران نے جاری سفارتی کوششوں میں کلیدی پیش رفت پیدا کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں خلیجی ممالک اور لبنان بھی تنازع کا حصہ ہیں، تاہم صرف پاکستان ہی ایسا ملک ثابت ہوا جو مجوزہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب رہا۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران سے واپسی کے بعد مجوزہ معاہدے کا مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا۔

امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی اس ثالثی عمل کا سب سے اہم عنصر رہی۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’مائی فیورٹ فیلڈ مارشل‘ بھی قرار دے چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت نے کشیدگی کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پاکستان ماضی میں بھی اہم عالمی سفارتی روابط قائم کروانے میں کردار ادا کرتا رہا ہے، خصوصاً امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کی بحالی میں پاکستان کی سفارتی کوششیں تاریخی اہمیت رکھتی ہیں۔

Check Also

کراچی میں ڈھائی کروڑ آبادی کے لیے صرف 42 ہزار پولیس اہلکار تعیناتعالمی معیار کے مقابلے میں شہر میں پولیس نفری انتہائی کم، 774 شہریوں پر ایک اہلکار موجود

کراچی جیسے بڑے شہر میں بڑھتے جرائم اور سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دو سے ڈھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *