سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، چاندی بھی سستی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ہزار 530ڈالر اونس ہو گئی،مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2ہزار400 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے سونے کی قیمت 4 لاکھ75ہزار362 روپے فی تولہ ہو گئی ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار 57 روپے کمی ہوئی ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت 4لاکھ7ہزار546 روپے ہو گئی ۔

دوسری جانب چاندی فی تولہ چاندی 153 روپے سستی ہوگئی، چاندی کی قیمت8ہزار117 روپے فی تولہ ہوگئی

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور طلب میں کمی کے باعث سونے کے ریٹس نیچے آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتی دھاتوں کی قیمتیں آئندہ دنوں میں عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق مزید تبدیل ہو سکتی ہیں، جس پر سرمایہ کاروں کو نظر رکھنی چاہیے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ کمی کے بعد زیورات کی خریداری کرنے والوں کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم صورتحال غیر یقینی قرار دی جا رہی ہے۔

Check Also

انمول عرف پنکی گردوں کی تکلیف کے باعث ایس آئی یو ٹی منتقل کی جائے گی کراچی پولیس سے خصوصی اسکواڈ، لیڈی پولیس اور اے پی سی طلب

کراچی میں منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو گردوں کی تکلیف کے باعث سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *