امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق ایران کے ایک بیلسٹک میزائل حملے میں کویت کے ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار معمولی زخمی ہوگئے جبکہ دو MQ-9 ریپر ڈرونز کو شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ کویتی فضائی دفاعی نظام نے فتح 110 میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم اس کے ملبے نے علی السالم ائیر بیس کو نقصان پہنچایا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے ایک روز قبل کہا تھا کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں ایک امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، تاہم اس کی جگہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب کویت نے بھی ایک ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی تھی جس کا الزام ایران پر عائد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
THE PUBLIC POST