کراچی:حب ریورروڈ پر3روزقبل میاں بیوی کوکچل کرفرارہونے والےڈمپرڈرائیورکوگرفتارکرلیا گیا۔ حادثے میں شوہرجاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہو گئی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق 30 مئی کو موچکو تھانے کے علاقے حب ریور روڈ پر تیز رفتار ڈمپرموٹرسائیکل پرسوار میاں بیوی کوکچل کرفرارہوگیا تھا۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارعرفان نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اس کی بیوی شکیلہ کی دونوں ٹانگیں بری طرح کچلی گئی تھی اور وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق تفتیشی ٹیم موچکو نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیورکوگرفتارکر لیا، جس کی شناخت نذر محمد کے نام سے کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی جاری ہے۔
THE PUBLIC POST