بجلی ایک روپیہ 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ میں ایک روپیہ 73 پیسے اضافے کی درخواست پیش کی۔

نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اپریل 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اگر نیپرا درخواست منظور کر لیتی ہے تو بجلی صارفین کو آئندہ بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔ تاہم قیمتوں میں اضافے یا رد و بدل کے حتمی اطلاق کا فیصلہ نیپرا کے تفصیلی حکم نامے کے اجرا کے بعد ہی واضح ہو سکے گا۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس کے تحت صارفین کے بلوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی سی پی پی اے نے اپریل کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کو بنیاد بنا کر نرخ بڑھانے کی درخواست دی ہے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *