سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا

کراچی: ایران امریکا معاہدے میں تاخیر کے باعث عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 86 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 544 ڈالر پر آگیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 259 روپے گر کر 7 ہزار 894 روپے پر آگئی۔

Check Also

کراچی؛ 22 لڑکیوں کا ریپ اور اغوا کرکے مبینہ زیادتی کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا

کراچی:22 لڑکیوں کا ریپ اورلڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کے مقدمے کا ڈراپ سین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *