ویرات کوہلی افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کے لیے بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 13 جون سے شروع ہو گی۔

Check Also

یہ میری زندگی کا مشکل ترینگڈ بائے ہے: ماحور شہزاد

اولمپئن بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے جاپان روانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *