اورنگی ٹاؤن میں شوہر نے آہنی راڈ کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیاخود تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر آہنی راڈ کے پے در پے وار کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا اور بعد ازاں خود تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 غازی آباد گلی نمبر 4 میں پیش آیا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد گھر پر تالا لگا دیا اور تھانے جا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی نشاندہی پر پولیس موقع پر پہنچی اور گھر سے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔ مقتولہ کی شناخت 58 سالہ عاصمہ بیگم زوجہ اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پاکستان بازار پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 64 سالہ اصغر علی نے ابتدائی تفتیش میں گھریلو تنازع کے باعث بیوی کو آہنی راڈ سے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے آلۂ قتل بھی خود پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی، جبکہ ملزم ماضی میں چپل سازی کے کام سے وابستہ رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو گھریلو تنازع کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Check Also

موٹر وے زیادتی کیس:لاہور ہائی کورٹ نے 2 مجرمان کی سزائے موت برقرار رکھ دی

لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں دو مجرمان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *