انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات و اسلحہ مقدمات،چالان پیش کرنے کے لیے پولیس کو مہلت

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کے لیے مزید مہلت دے دی۔

گارڈن تھانے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمات کے چالان جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی درخواست کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی تھی، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چالان پیش ہونے تک ملزمہ انمول عرف پنکی کی فزیکل کسٹڈی درکار نہیں ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیش مکمل کرکے مقررہ تاریخ پر مقدمات کا چالان پیش کیا جائے، جس کے بعد کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Check Also

عدالت نے زیادتی کے بعد ملزم سے شادی پھر فوری طلاق پر سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں خاتون کی درخواست خارج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *