کراچی:ایم کیو ایم میںاختلافات، خالد مقبول ، مصطفی کمال آمنے سامنے، بیہودہ لٖفظوں کا استعمال، کار کنان بھی تقسیم، صورت حال کشیدہ،پارٹی میں انتشار، مصطفی کمال نے کہا کہ خالد مقبول کی چیئرمین شپ مدت ختم ہوچکی ، ایکسٹینشن لیکر بیٹھے ہوئے ہیں، خالد مقبول صدیقی نے کہا جبر سے نہیں ڈرے اسکے غلاموں سے کیا ڈرینگے، ہم نہیں تم استعمال ہو رہے ہو
۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں سیاسی اختلافات اور خلفشار ایک بار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے،مرکزی قیادت کھل کر ایک دوسرے پر تنقید کررہی ہے، چیئرمین خالد مقبول اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے، ایک دوسرے پر لفظوں کی گولہ باری کررہے ہیں،سوشل میڈیا پر ان کی تقاریر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے،
صورتحال اس قدر کشیدہ نظر آرہی ہے کہ رہنما بیان بازی میں لفظوں کے استعمال میں بھی شائستگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں، بے ہودہ الفاظ کے استعمال کی وجہ سے نچلی سطح پر کار کنوں میں بددلی اور بد ظنی جنم لے رہی ہے۔
THE PUBLIC POST