افسوسناک واقعہ!کراچی سے بونیر جانے والی میت کے ساتھ سفر کرنے والے غمزدہ لواحقین کو میرپور خاص کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔جو لوگ اپنے پیارے کی جدائی کے صدمے میں ہوں، ان پر بھی رحم نہ کیا جائے تو یہ صرف ڈکیتی نہیں بلکہ انسانیت کی تذلیل ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر میت کے ساتھ سفر کرنے والے لوگ بھی محفوظ نہیں تو عام شہری کس حال میں ہوں گے؟متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں، ملزمان کو گرفتار کریں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں۔
ایسے واقعات نہ صرف شہریوں کے جان و مال بلکہ ریاستی رٹ پر بھی سوال اٹھاتے ہیں۔
THE PUBLIC POST