بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد مسائل سے لڑنے کاحوصلہ کھو بیٹھی تھی: انجلینا جولی کا اعتراف

مشہور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر، اداکار بریڈ پٹ سے طویل قانونی تنازع اور طلاق کے بعد اپنی ذاتی زندگی پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میری مسائل کے خلاف ’لڑنے کی ہمت‘ اب دوبارہ واپس آ رہی ہے جسے میں کہیں میں کھو بیٹھی تھی۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے کے لیے میں ذہنی طور پر کمزور ہو گئی تھی، میرے بچوں نے مجھے دوبارہ مضبوط بننے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بچے اب جوان ہو چکے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میں دنیا بھر کا سفر کروں اور نئی سرگرمیوں میں حصہ لوں، میں اپنے فیصلے خود کروں اور پہلے کی طرح شخصیت بن جاؤں۔

انجلینا جولی کے مطابق میرے بچے مجھے سب سے بہتر جانتے ہیں اور ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ میں اپنی شخصیت کے مضبوط پہلوؤں کو دوبارہ سے زندہ کروں جنہیں کچھ عرصے سے آزادانہ طور استعمال نہیں کر پا رہی تھی۔

Check Also

’’شوبز کی کمائی حرام ہے‘‘تنقید پر نعمان اعجاز نے دو ٹوک جواب دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے شوبز سے حاصل ہونے والی آمدن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *