معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر فریحہ فرخ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بیان پر تنقید کی ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران ڈرامہ نگار سے فریحہ فرخ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بیان ’لڑکی بکرا کھاتی ہوئی کیا ہی لگے گی‘ سے متعلق بھی سوال پوچھا گیا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی چھچھوری باتیں نہیں کرنی چاہئیں، ان پر تبصرہ بھی نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی چیزوں کو ریاست کو کنٹرول کرنا ہو گا، کوئی بھی عام شہری ان چیزوں کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔
ڈرامہ نگار نے یہ بھی کہا کہ یہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ اس طرح کے عناصر پر پابندی لگائے، ہم باتیں کر کے اس طرح کی چیزوں کو اپنے معاشرے سے ختم نہیں کر سکتے۔
THE PUBLIC POST