اوکاڑہ میں غیر قانونی ذبح خانے سے بھاری مقدار میں بدبودار گوشت برآمد، 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ : پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غیر قانونی ذبح خانے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں بدبودار گوشت برآمد کرلیا۔

اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر قانونی ذبح خانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سکھ چین ٹاؤن یعقوب آبادی میں چھاپہ مارا، جہاں سے 10 من سے زائد بکرے اور بڑے جانوروں کا مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عثمان امین اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عبد العظیم کی سربراہی میں کی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والا گوشت انتہائی بدبودار اور خراب حالت میں تھا، جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر نے اسے ناقابل استعمال اور انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ قرار دیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان فدا حسین، بلال اور اعظم کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Check Also

وفاق نے 175 ارب روپے کی جگہ صرف 91 ارب روپے جاری کیے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *