پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت آئندہ چند روز میں فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اکثریت آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں ہے جبکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی حامی ہے۔

پی ٹی آئی کے اکثریت رہنماؤں کا موقف ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے مواقع نہیں مل رہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کی طرح آزاد کشمیر میں بھی وہی سلوک ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند رہنما انتخابات میں حصہ لینے کے حامی ہیں تاہم انتخابات کا حتمی فیصلہ پی ٹی آئی قیادت کرے گی۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *