مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

پشاور(پبلک پوسٹ)خودکش حملے میں شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم حامد الحق کے بیٹے عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی۔

انہوں ںے کہا کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی، نماز جمعہ کے بعد واپسی پر گھر کے قریب خارجی راستے پر میرے والد کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ شہید والد کے مشن کو جاری رکھیں گے، والد کا مشن تھا کہ ملک میں امن قائم ہو۔

قبل ازیں والد کے جنازے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم حق کا راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے، یہ دھماکے، حملے اور دھمکیاں ہمارے مشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حقانی خاندان کا ایک فرد بھی زندہ ہے ہم مولانا سمیع الحق شہید کا مشن اور حق کاراستہ نہیں چھوڑیں گے، میں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دین اور اسلام پر کبھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Check Also

چناب کی سطح بہتر: بھارت نے روکا ہوا پانی پاکستان کی جانب چھوڑ دیا، مگرکیوں؟

بھارت کی جانب سے 4 مئی کو روکا گیا پانی پاکستان کی جانب چھوڑ دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *