نوواک جوکووچ نے ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیت لیا

سربیا کے تجربہ کار ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیت لیا۔

نوواک جوکووچ نے کینیڈا کے تھرڈ سیڈ فیلکس اوجر-الیاسیم کو پانچ گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

39 سالہ جوکووچ نے سخت مقابلے میں 6-7، 6-3، 3-6، 7-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ ہی وہ ومبلڈن کا ریکارڈ کے برابر آٹھواں ٹائٹل اور مجموعی طور پر 25واں گرینڈ سلیم جیتنے کی دوڑ میں برقرار ہیں جو انہیں گرینڈ سلیم تاریخ کا کامیاب ترین کھلاڑی بنا سکتا ہے۔

میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس یادگار مقابلے کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ان کے مطابق یہ ومبلڈن میں ان کے کیریئر کے بہترین میچوں میں سے ایک تھا جہاں دونوں کھلاڑیوں نے اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن لمحات میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہی ان کی کامیابی کی بنیاد بنا جبکہ شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی نے بھی مقابلے کو مزید یادگار بنا دیا۔

اب سیمی فائنل میں ان کا سامنا دفاعی چیمپئن جینک سنر سے ہوگا۔

Check Also

تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھارتی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر، 125 رنز سے شکست

لندن: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *