عامر خان سازش کے تحت ہندو لڑکیوں سے شادی کررہا ہے، ہندوتوا تنظیم کا سبق سکھانے کا اعلان

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ہندو خاتون سے تیسری شادی پر ہندوتوا تنظیم نے انہیں سبق سکھانے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں خود کو ایک ہندو تنظیم سے وابستہ قرار دینے والے چند افراد اس معاملے پر اعتراض کرتے دکھائی دیتے ہیں

ویڈیو میں مقررین بین المذاہب شادیوں کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ اگر آئندہ بھی اس نوعیت کی شادی ہوئی تو وہ بھرپور احتجاج کریں گے۔

خود کو ہندو تنظیم کا نمائندہ قرار دینے والے شخص نے کہا کہ عامر خان سازش کے تحت ہندو لڑکیوں سے شادی کررہے ہیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے عامر خان کے بچوں کا بھی ذکر کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے ویڈیو میں دیے گئے سخت اور دھمکی آمیز بیانات پر تنقید کی ہے۔

تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ان افراد کا تعلق کس ہندوتوا تنظیم سے ہے۔

Check Also

کراچی: دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان،80.87 امیدوار کامیاب

کراچی: میٹرک بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ میٹرک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *