سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 56 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 17 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 5600 روپے کی کمی سے نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 801 روپے کی کمی سے نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 6ہزار 289روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 43روپے کی کمی سے 5ہزار 391روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

بلوچستان میں قتل کیے گئے پنجاب کے 5 مزدوروں کے گھروں میں کہرام، اہلخانہ انصاف کے منتظر

بلوچستان میں قتل کیے گئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کے گھروں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *