کراچی؛ نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑک کر اے ٹی ایم کو آگ لگادی، ویڈیو وائرل

کراچی: نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑک کر اے ٹی ایم کو آگ لگادی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں چاند بی بی روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں پیش آنے والا آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا نکلا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ایک شخص کو اے ٹی ایم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اے ٹی ایم میں نصب کیمرے نے پورا واقعہ ریکارڈ کیا، جبکہ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

رسالہ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو شارٹ سرکٹ قرار دیا تھا، تاہم سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ اے ٹی ایم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی۔

Check Also

کراچی؛ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹر گرفتار

کراچی: شہر میں کیے گئے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *