مقبول فنکارہ حنا ثانی ڈرامہ “اب ہوگا تماشہ” میں اہم کردار ادا کریں گی

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کی باصلاحیت اور مقبول فنکارہ حنا ثانی کا سحر آج بھی برقرار ہے خوش اخلاقی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے وہ ناظرین کی پسندیدہ اداکارہ کا درجہ حاصل ہے اب تک وہ لاتعداد اسٹیج ڈراموں میں بہترین پرفارمنسز پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں

ان کی پبلک ڈیمانڈ آج بھی تھیٹر کے شائقین میں اسی طرح قائم ہے جس طرح شروع میں تھی مداح ان کے اسٹیج پر آنے کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں-

ڈرامہ”اب ہوگا تماشہ”6 اگست کو آرٹس کونسل کراچی کے اوپن ایئر تھیٹر میں ہدایتکار علی بلوچ اور پروڈیوسر جاوید بلوچ کا نیا اسٹیج ڈرامہ “اب ہوگا تماشہ” پیش کیا جائے گا-

اس ڈرامے میں حنا ثانی ایک اہم اور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ذرائع کے مطابق ان کا کردار مزاح اور سنجیدگی کا بہترین امتزاج ہوگا جو ناظرین کو آخر تک اپنی طرف متوجہ رکھے گا

Check Also

مائیکل سمتھ 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور: جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *