سندھ حکومت کی وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔

نجی ٹی طی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان نے کہا ہے کہ درآمدی گندم سے مقامی کاشت کاروں کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بین الصوبائی گندم کی نقل و حرکت محدود کر رہی ہے، پنجاب میں 7 ملین میٹرک ٹن گندم سرپلس جبکہ سندھ میں تقریباً 1 ملین میٹرک ٹن کی کمی ہے۔

وزیرِ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پاسکو سے گندم خرید کر سندھ کا ٹارگٹ پورا کرنے جا رہی ہے۔

مخدوم محبوب الزمان نے کہا ہے کہ کراچی میں آٹے کا ریٹ 130 اور 140 روپے ہے۔

Check Also

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مساجد کے اندر چھپایا گیا فتنۃ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *