کراچی: کم بارشوں کے باعث فضا آلود،دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں رواں سال مون سون کے دوران کم بارشوں کے باعث فضا آلودہ ہونے کے نتیجے میں دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرِ امراضِ تنفس ڈاکٹر جاوید خان گفتگو کے دوران بتایا کہ سانس کے مریضوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، روز 10 مریض نجی اسپتال آ رہے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال کے حکام کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں سانس کے امراض کے ساتھ یومیہ 80 سے زائد مریض آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا تھا کہ مرطوب موسم کے باعث دمہ اور سانس کی تکلیف بڑھ رہی ہیں، بارش نہ ہونے سے ایئرکوالٹی انڈیکس بھی بہتر نہیں ہو سکا، ہوا میں نمی بڑھنے سے آکسیجن کی مقدار متاثر ہوتی ہے، سانس کی نالیاں سکڑنے سے دمہ اور پھیپڑوں کے امراض شدت اختیار کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید خان نے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال کریں اور خود کو آلودہ فضا اور دھوئیں سے بچائیں، سانس کی الرجی میں ٹھنڈی چیزوں، ٹھنڈے مشروبات یا آئس کریم سے پرہیز کریں۔

Check Also

لیاری: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کا بچہ بچہ رونالڈو اور میسی ہے!

پاکستان میں ویسے تو کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے مگر عالمی سطح پر سرفہرست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *