پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل ٹوٹنے سے پل کا درمیانی ڈھانچہ دریا میں جا گرا، 12 ہلاک، 4 لاپتا

چین کے صوبے چنھگائی میں ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ اچانک گر گیا۔

حادثے کے نتیجے میں اب تک 12 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ 4 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی ڈھانچہ ٹوٹ کر سیدھا دریا میں جا گرا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت تعمیراتی مقام پر 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے۔ ابتدا میں ہلاکتوں کی تعداد 7 بتائی گئی تھی لیکن بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر 12 تک جا پہنچی، جبکہ 4 افراد کے بارے میں اب بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Check Also

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *