سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز تعطیل کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اس فیصلے کے تحت تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ سندھ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

Check Also

پاکستان کی جوہری تنصیبات کا پہلا جائزہ مکمل، ایٹمی اثاثے محفوظ قرار

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ماہرین نے 12 دن تک جائزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *