بھارت میری ماں ہےتو پاکستان ماں کی بہن ہے: سنی دیول

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے پاکستان سے متعلق اپنے حالیہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلق کا ذکر کیا ہے۔

سنی دیول جو اپنے حب الوطنی پر مبنی کرداروں اور متعدد فلموں میں پاکستان مخالف کردار ادا کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے تعلق سے متعلق حالیہ بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم بٹوارا (1947ء) کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جو تقسیمِ ہند کے دوران پیش آنے والے تاریخی واقعات پر مبنی ہے، یہ فلم 14 اگست 2026ء کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی نے سنی دیول سے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے اس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں کی؟ اور آپ پاکستان، وہاں کے ماحول اور عوام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

اس کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں شوٹنگ نہیں کی، فلم کی تمام عکس بندی بھارت میں ہوئی ہے لیکن جیسا کہ میرے والد کہا کرتے تھے اگر بھارت میری ماں ہے تو پاکستان میری ماں کی بہن (ماسی) ہے، اس لیے کسی نہ کسی طرح ہمارا ایک رشتہ ضرور ہے۔

سنی دیول کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے ان کے مؤقف کو متوازن اور بالغ نظری پر مبنی قرار دیا۔

Check Also

Rainbet: Quick Wins & Lightning Slots

Rainbet’s Pulse‑Pounding Playground When you log into Rainbet, the first thing that hits you is …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *