آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ گرینڈ الائنس کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ گرینڈ الائنس نے گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔
کراچی پریس کلب میں الائنس میں شامل ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگست کو دی جانے والی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہیں، الائنس میں شامل 18 ایسوسی ایشنز بات چیت اور قانونی طریقے سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

الائنس کا کہنا تھا کہ زبردستی ہڑتال کرنے والے عناصر ہماری گاڑیوں اور ٹرالرز کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ تحفظ فراہم کرے، جشن آزادی کے موقع پر ہڑتال غیر مناسب ہے۔

ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ 18 ایسوسی ایشنز جو الائنس کا حصہ ہیں ہڑتال کی کال دینے والوں نے مشاورت نہیں کی، کاٹھور اور نوری آباد پر ڈنڈا بردار ہماری گاڑیوں اور ٹرالرز کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اب تک 20 ٹرالرز کے شیشے توڑے گئے اور نقصان پہنچایا گیا۔

Check Also

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے و چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔بین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *