کورنگی میں ندی کی صفائی کے دوران ملنے والےبیگ سے زنگ آلود اسلحہ، ایمونیشن و بم برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے کورنگی کاز وے ندی کی صفائی کے دوران بیگ ملا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی طارق نواز کے مطابق بیگ سے پرانا زنگ آلود اسلحہ، ایمونیشن اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق ایمونیشن چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا ہے۔ بیگ ممکنہ طور پر کسی نے ندی میں چھپایا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا۔

Check Also

8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، انسانی جانوں کو بچانا پہلی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *